مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں منعقد ہوئی
Posted on February 4, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: آٹھویں 25000/- مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں منعقد ہوئی۔ قرعہ اندازی خصوصی مشینوں کے ذریعے کی گئی۔ قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں نے قرعہ اندازی کے فرائض سر انجام دیئے۔کل 1696 انعامات کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں پہلا انعام پانچ کروڑ کی مالیت جبکہ دوسرے دوانعامات ڈیڑھ کروڑ کی مالیت کے تھے۔
قرعہ اندازی ایک کمیٹی کے زیر نگرانی عمل میں آئی جس کے چیئر مین مشہور کالم نگار محمد مصدق تھے۔
جناب رضاحبیب سیکرٹری جبکہ ڈائریکٹرنیشنل سیونگز لاہور مسز شاہ جہاں طاہر، اسٹنٹ چیف مینیجرایس بی پی جناب نعیم عباس، ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاوئنٹس نیشنل سیونگز جناب محمد انور ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس جناب محمد اسلم چوہدری ، جوائنٹ ڈائریکٹر لاہور چیمبر آف کامرس اور جناب فاروق منیر نے قرعہ اندازی میں شرکت کی۔
مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں منعقد ہوئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com