اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالی میں پرتشدد بحران کے باعث سات لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جن میں آئندہ چند ماہ کے دوران چار لاکھ سے زائد ہمسائیہ ممالک میں نقل مکانی کرنیوالے شامل ہونگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ادارے کی خاتون ترجمان میلیسا فلیمنگ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مستقبل میں مزید تین لاکھ افراد کا ہمسائیہ ممالک میں منتقلی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی مالی سے دوسرے ممالک میں منتقلی کے باعث سخت مشکل صورتحال پیدا ہو جائیگی۔