برطانیہ نے افریقہ کے ملک مالی میں جاری تنازع میں معاونت کے لئے 240 فوجی ٹرینر بھیجنے کی پیشکش کر دی۔
برطانیہ کے فوجی ٹرینرز میں سے چالیس مالی جبکہ دو سو ہمسایہ ممالک میں انگریزی بولنے والے فوجیوں کو تربیت دینے کے لئے بھیجے جائیں گے۔ 10 ڈائنگ سٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ چالیس برطانوی فوجی مالی میں یورپی یونین کے ٹریننگ مشن میں خدمات بجا لائیں گے۔
جبکہ دو سو تک فوجی افراد مغربی افریقہ کے ممالک کی اقتصادی تنظیم ای سی او ڈبلیو اے ایس کے رکن ممالک کے فوجیوں کو تربیت دینے میں مدد دینگے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا اجلاس برسلز میں ہو رہا ہے جس میں مالی میں اس ٹریننگ مشق کے لئے تعداد کا تعین کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا ہماری پیشکش یہ ہے کہ ہم چالیس تک فوجی بھیجنے پر تیار ہیں۔