امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ یورپی مالی بحران کے اثر سے امریکا اور واشنگٹن کی مالی دشواریوں سے یورپ متاثر ہوتاہے، فرانسیسی صدر کا کہناہے کہ امریکا دوست ملک ہے اور افغانستان سمیت اسے ہر مشکل محاذ پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ پیرس میں ایک ٹی وی کو مشترکہ انٹرویو میں امریکی صدر براکا اوباما نے کہا کہ جی ٹوینٹی کانفرنس میں انہیں معلوم ہوا کہ یورپی مالی بحران کتنا گھمبیر ہے۔ تاہم فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی یورپ کو مالی بحران سے نکال لیں گے۔ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہاکہ امریکا اور یورپ ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔ یورپ نے افغانستان سمیت ہر مشکل محاذ پر امریکا کو تنہا نہیں چھوڑا۔ اور نہ ہی کسی مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ چھوڑے گا۔