رواں سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی چار ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.3فیصد ریکارڈ کی گئی ہے .یہ بات سیکرٹری شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتائی۔ ان کے مطابق بجلی اور پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں 1.4فیصد بڑھی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ایندھن کی قیمتیں اکیس فیصد سے زائد بڑھیں۔ اکتوبر کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں پچھہتر فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے