مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ، تیل کی درآمدات 5 فیصد بڑھ گئی

Oil

Oil

بجلی بحران اور سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تیل کی درآمدات پانچ فیصد بڑھ گئی۔

رواں سال جولائی سے اکتوبر تک پانچ ارب چھبیس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پانچ ارب ایک کروڑ ڈالر مالیت کا تیل درآمد کیا گیا تھا۔ اس عرصے میں تین ارب تنتالیس کروڑ ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ ایک ارب تراسی کروڑ ڈالر مالیت کا پٹرولیم کروڈ امپورٹ کیا گیا۔