مالی(جیوڈیسک)افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے شہر آزاد کرا لیا ہے۔
مالی میں دفاعی نقطہ نظر سے اہم شہر “کونا” پر شدت پسند باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ فرانسیسی فوج نے مالی کی فوج کی معاونت کرتے ہوئے شہر کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا۔
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ مالی میں فوجی مداخلت بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور مالی کے عبوری صدر اس پر رضامند تھے۔