کراچی : (جیو ڈیسک) عدالت نے ماروائے قتل کیس میں رکن قومی اسمبلی نبیل گبول اور ایس ایس پی چودھری اسلم کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی عدالت میں ثاقب قتل کیس میں نبیل گبول اور ایس ایس پی چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ عبدالرزاق نے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے جسٹس عبدالزاق نے کہا ایف آئی آر درج کریں یا فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں فاضل جج نے پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کرکے منگل کے روز عدالت میں رپورٹ پیش کی فاضل جج نے ایس پی سٹی سرفراز کو تنبیہ کی ہے کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا تو عدالت ایس ایچ اور دیگر زمہ داران کے خلاف شکایت اعلی افسران اور اینٹی کرشن کو بھیج دے گی ایس پی سٹی سرفراز نواز نے عدالت کو یقین دلایا کہ اعلی افسران کی مشاورت سے معاملے پر عمل درآمد کرکے کو 22 مئی کو عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔