ممبئی (جیوڈیسک) رواں سال بالی ووڈ میں فلم “صنم تیری قسم” سے اپنا فلمی کیریئر شروع کرنیوالی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ، سڈنی میں ہونیوالے بھارتی کنسرٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی ایک شکار ماورا حسین بھی ہوئی ہیں ، انہیں سڈنی اور میلبورن میں ہونیوالے بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے شوز کیلئے بک کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بالی ووڈ فلم “صنم تیری قسم” کے گیت پر پرفارم کرنا تھا۔
شو سے دو روز قبل پاکستانی اداکارہ نے جب بھارتی آرگنائزر سے رابطہ کیا تو انہوں نے انہیں شو میں شرکت کرنے سے روک دیا۔