لاہور (جیوڈیسک) لاھور سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی واحد کو آپریٹو سوسائٹی ہے جو رہائشیوں کی بہتری اور فلاح کے لئے صیح معنوں میں کام کر رہی ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں کمیونٹی سنٹر کے افتتاح کے بعد سوسائٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سنٹر ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔
سوسائٹی میں بائیس سال تک مارشل لا لگا رہا اور سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر تعنیات ہوتے رہے لیکن اب رہائشیوں کے منتخب کردہ نمائندے موجود ہیں جو پوری تن دہی سے ممبران کی خدمت کر رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر سیف الرحمن نے سوسائٹی کے حسابات کی رپورٹ بھی پیش کی۔