پاکستان : (جیو ڈیسک) ماں کی محبت پر مبنی ڈرامہ سیریل میری لاڈلی اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جارہی ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کی عوام میں مقبولیت کا راز ہی یہی ہے کہ یہاں ہمیشہ وہ کہانیاں موضوع پیش کی جاتی ہیں جن میں زندگی کا ہر رنگ جھلکتاہو۔ ایسی ہی ایک کہانی کے ساتھ اے ا روائی ڈیجیٹل کرنے جارہاہے آغاز ایک نئے ڈرامہ سیریل میری لاڈلی کا ۔
یہ ڈرامہ سیریل گھومتی ہے ایک ایسی عورت کے گردجس کی زندگی ہر لمحہ مصائب میں گھرے ہونے کے باوجود اپنی بیٹی کے لئے پر امید رہی ہے۔ وہ ماں جس نے اپنی تمام تر محرومیوں کوبالائے طاق رکھ کر اپنی لاڈلی کو ہمیشہ سکھی رکھنے کی کوشش کی۔
ڈرامے کے نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں ماریہ واسطی، احسن خان ، اروہ ، سمیع خان اور تحریم۔ سیریل دس مارچ سے ہر ہفتے کی شب پیش ہوگا۔