ناسا ماہرین نے مایا تہذیب کی دنیا کے اختتام کی پیش گوئی کو غلط قرار دے دیا، ناسا کا کہنا ہے کہ مایا تہذیب کے کیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔
ناسا ڈائریکٹر جان کارلسن کے مطابق مایا تہذیب کے کیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔ یہ کیلنڈر اکیس دسمبر کو ختم ہوتا ہے اور نہ ہی دنیا کے اختتام کی بات کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایک نئے دور کے ابتدا کی خبر دیتا ہے۔
ناسا ماہرین کے مطابق مایا کیلنڈر انسانی تاریخ کا پیچیدہ ترین کلینڈر ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق دنیا کی ابتدا 13 اعشاریہ صفر پر ہوئی۔ 13 کا ہندسہ ہر بار ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ مایا تاریخ کی 13 دہائیاں ایک لاکھ 44 ہزار دنوں پر مشتمل ہے جو ہر بار دہرائی جاتی ہے۔
ناسا کے مطابق اب نہ تو ہمیں کوئی سیارہ تباہ کرنے آ رہا ہے اور نہ ہی سورج سے کوئی تابکاری زمین کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ تاریخ ان کے مذہبی عقائد کے مطابق اہم ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخ پر ان کے دیوتا واپس زمین پر آئیں گے۔