معروف پوپ سنگر عینی خالد کو غم نے گھیر لیا۔ شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور چوری کا الزام لگایا۔ ایک مارننگ شو سویرے سویرے میں مایا خان کے ساتھ ٹیلفونز بات چیت کرتے ہوئے عینی رو پڑیں۔
محبتوں کے گیت گانے والی گلوکارہ عینی نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ ان کے ساتھ زندگی کیا ستم ڈھائے گی۔ شادی کے بعد ان کے شوہر نوریز اعوان نے اصل روپ دکھایا۔ گلوکارہ عینی کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایک مورننگ شو سویرے سویرے میں مایا کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عینی شدت غم سے روپڑیں۔ عینی کا کہنا تھا کہ آخرانھوں نے ایسا قصور کیا تھاجس کی سزا ملی۔ شوہر نے اتنا مارا کہ ان کے چہرے پر نشان پڑگئے اور بازو سے خون رسنے لگا۔
پوپ سنگر عینی کہتی ہیں ان پر لگایا گیا چوری کا الزام جھوٹا ہے۔عینی نے کہاکہ ستم تو یہ ہے کہ الزام بھی ان پر ہی لگا اور جان کو بھی خطرہ ہے۔ پاکستان آنے کی صورت میں ان کے شوہر نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ گلوکارہ عینی پر تشددکی رپورٹ دوبئی میں بھی درج کروائی گئی ہے جبکہ برطانوی پولیس سے تحفظ بھی حاصل ہوا ہے۔