متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کے بجائے اپنے منشور کے ساتھ حصہ لے گی۔
اچھرہ بازار لاہور میں رکنیت سازی کیمپ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا آئندہ انتخابات مسائل کے حل کا ایک موقع ہوگا۔ الطاف حسین کا پیغام حق پرستی ملک کے کونے کونے میں پھیل گیا ہے۔ پڑھے لکھے اور غریب نوجوانوں کا اسمبلیوں میں جانا ہی اصل انقلاب ہے۔ انھوں نے ایم کیو ایم کو ملک کے نوجوانوں کو ان کی منزل تک پہنچانے والی واحد جماعت قرار دیا۔