بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی عمران خان اور انوشکا شرما کی فلم مترو کی بجلی کا منڈولا فلمبینوں کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب ہو گئی جس نے تین دنوں میں 22 اعشاریہ 42 کروڑ کا بزنس کر لیا۔11 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ، اس کامیڈی ڈرامہ فلم نے پہلے دن7 اعشاریہ2 کروڑ ، دوسرے دن 7 اعشاریہ 40 کروڑ اور تیسرے روز 8کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کل ملا کر تین دنوں میں 22 اعشاریہ42 کروڑ روپے بنتا ہے۔
فلمساز وہدایتکار اور موسیقار وشال بھردواج کی اس فلم میں عمران مترو جبکہ انوشکا شرما بجلی کا کردارادا کررہی ہیں جبکہ اداکار و ہدایتکار پنکج کپور اور شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔