جمیکا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے دعویٰ کیا کہ خواتین سے متعلق حالیہ متنازع بیانات میں انھیں ’ قربانی کا بکرا ‘ بنایا گیا ہے۔
کرس گیل نے دعوی کیا کہ بگ بیش لیگ نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے اورانھوں نے اس معاملے پرمجھے ’ قربانی کا بکرا بنایا، لوگ اپنے ایجنڈے کے تحت کسی کو بدنام کرنے پر تل جاتے ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے، لیگ انتظامیہ نے میرا نام خراب کیا اور مجھے مذاق کا نشانہ بنا کر رکھ دیا گیا۔
واضح ر ہے کہ سال نو پربگ بیش کے دوران آسٹریلوی خاتون صحافی کو لائیو شو میں مے نوشی کیلیے ساتھ چلنے کی دعوت دینے پر گیل تنقید کا نشانہ بنے تھے جس پر میلبورن رینگیڈز نے ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا تھا۔