کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات مکمل ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ ،کنٹرل روم فعال اور تمام تر دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ رکھنے کی ہدایت کردی گئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر ڈی ایم سی کورنگی نے ضلع بھر میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دوران برسات عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں انہوں نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی ہے بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو مستقل بنیادوں پر فعال بنایا جائے
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی اور علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے اقدامات کرکے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے ۔