مجلس وحدت مسلمین پاکستان
Posted on March 30, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کونسل نے ملک بھرسے 135حلقوں میںاپنے امیدوار نامزد کردئیے ہیں ۔مرکزی سیکر ٹری سیاسیات ناصرشیرازی کا کہنا تھاکہ مجلس وحدت مسلمین سیاسی کو نسل کو ملک بھر سے سینکڑوں امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر مشاورت کے بعد135 حلقوں میںامیدوارں کی نامزدگیاں کردی گئی ہیں۔
باقی درخواستوں پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اہم ضلع لاہور میں حلقوں میں امیدواروں کے وصول شدہ درخواستوں پر مسلسل مشاورت جاری ہے۔اور جلد ہی اہم حلقوں میں امیدواروں کی نامزدگی کے بارے میں سیاسی کونسل اعلان کرے گی۔
مرکزی سیکر ٹری سیاسیات ناصرشیرازی نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے قومی اسمبلی کے امیدوار علی اکبر پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دشمن ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے جدوجہد سے باز نہیں ۔اب ظالموں سے ہم اپنا حق چھین کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ضلع ملتان سے حلقہ این اے 149، حلقہ پی پی 194، پی پی 196، پی پی 198، اور پی پی 206 سے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ضلع جھنگ سے حلقہ این اے88، این اے90، این اے 91 جبکہ حلقہ پی پی 77، پی پی 78، پی پی 80، پی پی 81، پی پی 82 سیامیدوار میدان میں اتریں گے۔ ضلع راولپنڈی سے حلقہ این اے 55، اور حلقہ این اے56 سے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع اسلام آباد سے حلقہ این اے48 اور این اے49 کیلئے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ضلع بھکر سے حلقہ این اے 73 جبکہ پی پی 48 اور پی پی 50 سے امیداور کھڑے کیے گئے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ سے حلقہ این اے 118، این اے 131، حلقہ این اے 132، جبکہ حلقہ پی پی 164، پی پی137 اور پی پی 138 شامل ہیں۔ ضلع مظفرگڑھ کے حلقہ این اے177، این اے178، این اے 179 جبکہ حلقہ پی پی 251، پی پی 254، پی پی 255، پی پی 256، پی پی 257 سے امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔
ضلع سیالکوٹ سے این اے 111 اورحلقہ پی پی 121، پی پی 124 سے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع چنیوٹ سے حلقہ پی پی 75، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حلقہ این اے93 اور حلقہ پی پی 86 سے جبکہ ضلع بہاولنگرسے حلقہ این اے 188، این اے 191 اورحلقہ پی پی 277، پی پی 279، پی پی 284 سے امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کیے ہیں۔ ضلع فیصل آباد کے حلقہ این اے 83 اور حلقہ پی پی 66، پی پی68، حلقہ این اے80، پی پی62، پی پی67، پی پی 69، ضلع چکوال سے پی پی 22، ضلع وہاڑی سے پی پی 239۔
ضلع راجن پور سے حلقہ این اے 174، پی پی 247، حلقہ پی پی 248، ضلع قصور سے پی پی 181، ضلع مظفرگڑھ سے حلقہ این اے 180، پی پی 258، پی پی 260، پی پی 261، ضلع ڈیرہ غازیخان سے حلقہ این اے 171، این اے 172، پی پی 240، پی پی 242، پی پی 244، پی پی 245، اور پی پی 246 سے امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کیے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک سو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جن اہم امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کیے ہیں ان میں علامہ اصغر عسکری، محمدعسکری الہدایت، علامہ مقصود ڈومکی، سید محسن عباس گردیزی، مولانا صادق تقوی، مولانا محمد حسین کریمی، مولانا محمد علی حسینی، دیدر جالبانی، عبدالغفور جتوئی، تصور رضوی، اظہر کاظمی، دیوان مظفرناصر بخاری، حنیف شاہ میجر (ر) عابد علی، قاسم خان رجبانہ سیال اور سید اختر عباس شیرازی شامل ہیں۔
نواب طاہر خان صبانہ، قاسم خان رجبانہ، سید مراتب علی شاہ، علامہ سید اظہر حسین کاظمی، سید سعید رضوی، قیصر شیرازی، میجر ریاض حسین، ظہیر عباس شاہ، سفیر حسین شہانی، عمران بخاری اور سید فرحان حیدر زیدی بھی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔سیدتقی رضا شاہ، سید حسن رضا کاظمی، عمران بخاری، ذاکر اہل بیت محمد عمران جھنڈیر، سید عباس رضا گیلانی، ملک غلام قادر جعفری، سید شوکت علی کاظمی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سید عابد علی بخاری، سید احتشام محمود بخاری ایڈووکیٹ، سید ناصر عباس بخاری، سید خضرعباس، سیدریاض حسین شاہ، سید سخاوت حسین رضو ی ایڈووکیٹ۔
سیدعرفان حیدر، سید اخلاق الحسن بخاری، سردارعمرحیات خان، رانا فدا حسین ایڈووکیٹ، سید افتخارحسین نقوی، مظہرحسین بلوچ، اسرارحسین، سید قمررضا شاہ، سید علی رضا شاہ، حکیم جعفرحسین، افتخارحسین، حکیم جعفر حسین، رائے ندیم عباس کھرل، سید طاہر
عباس، عبدالرف چوہان، رہبر بلوچ، محمد سجاد شبیر بخاری، سید شبیرکاظمی ایڈووکیٹ، خواہر فرح رضا، خواہر رقیہ بی بی، سید ضمیر حسین، سید محمد حسن زیدی، سید علی حیدر بخاری، سید اخترالحسن زیدی، اظہربخاری، علی شیرخان قیصرانی، نوازخان وڈانی، ذاکر احمد بخش، تجمل حسین لنڈ، شیخ معظم علی اور عمران خان برمانی بھی الیکشن میں بطورمجلس وحدت مسلمین کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔