محترمہ ثمینہ فخر پگانوالہ 5 مارچ کو بزرگوال میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرینگی

گجرات:(جیوڈیسک) محترمہ ثمینہ فخر پگانوالہ  5مارچ کو بزرگوال میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرینگی ، چوہدری یاسر امین مرل نے بتایا ہے کہ بزرگوال کے رہائشیوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ثمینہ فخر پگانوالہ بہت بڑا کارنامہ ہے اور یہ علاقہ کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا ، اور ثمینہ فخر پگانوالہ نے سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنا کر یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ترقیاتی کام کسی حلقے کے محتاج نہیں اگر انسان چاہیے تو کہیں پر بھی ترقیاتی کام ممکن ہو سکتے ہیں ۔