کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزایافتہ پاکستانی کرکٹرمحمد آصف کی اپیل کی سماعت آج سوئٹزرلینڈ میں ہورہی ہے۔محمد آصف ثالثی عدالت میں پیش ہونے کے لئے سوئٹزر لینڈ میں ہیں۔
عالمی ثالثی عدالت میں محمد آصف کے مقدمے کی سماعت تین قانونی ماہرین پر مشتمل پینل کرے گا۔سماعت میں آئی سی سی کی نمائندگی برطانوی لیگل فرم برڈ اینڈ برڈ کرے گی جس کی جانب سے جوناتھن ٹیلرکیس کی پیروی کریں گے۔
محمد آصف کی وکالت روی سکل کر رہے ہیں جبکہ آٹھ فروری کوہونے والی سماعت میں یاسین پٹیل سلمان بٹ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔آئی سی سی پینل نے پانچ فروری دوہزار گیارہ کو اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کرکٹرز محمد عامر پر پانچ محمد آصف پر سات اور سلمان بٹ پردس سال پابندی کی سزائیں سنائی تھیں۔ سلمان اور آصف نے پابندی کے خلاف اپیل کی تاہم اسپاٹ فکسنگ کے تیسرے کردار محمد عامر نے سزا کے خلاف اپیل نہیں کی۔