محمد اقبال انقلابی انتہائی ذمہ دار فرض شناس ایماندار اور با صلاحیت آفیسر ہیں انکا رتحصیلدار بننا نیک شگون ہے
Posted on September 27, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محمد اقبال انقلابی انتہائی ذمہ دار فرض شناس ایماندار اور با صلاحیت آفیسر ہیں انکا رتحصیلدار بننا نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ نے کہا انہوں نے کہا کہ موصوف کا سابقہ سرکاری ملازمت کا ریکارڈ بہت اچھا ہے انکے تحصیلدار بننے سے جہاں محکمہ مال کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا وہاں حکومت کی نیک نامی کا سبب بھی بنے گا اور عوام اور غریب لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکو مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔