محمد سلیم کو ایس ایچ اوتھانہ سٹی وزیرآباد تعینات کر دیا گیا

وزیرآباد(جی پی آئی) محمد سلیم کو ایس ایچ اوتھانہ سٹی وزیرآباد تعینات کردیا گیا ہے۔موصوف اس سے قبل بھی تھانہ سٹی میں ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں۔

صدر پریس کلب ادریس فاروق بٹ،سینئر نائب صدر محمود احمد خان لودھی، جنرل سیکرٹری سید شہباز بخاری، سرپرست اعلیٰ نیاز احمد چوہان، افتخار احمد بٹ، عبد القیوم بھٹی، امانت علی، اجمل ساقی اور دیگر نے محمد سلیم کی تھانہ سٹی میں بطور ایس ایچ اودوبارہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمانہ تجربہ سے کام لیتے ہوئے شہر میں امن وامان کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کریں گے۔