پاکستان : (جیو ڈیسک) وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عامر کو معاف کر دینا چاہیئے۔ وسیم اکرم نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ایک غیر معمولی بولر ہے اور وہ اپنی غلطی کی سزا بھگت چکا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ جب عامر پر سے پابندی ختم ہوجائے تو انہیں کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہیئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر پی سی بی اور آئی سی سی کی جانب سے کوئی اعتراض نہ ہو تو عامر کو دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے دینا چاہیئے۔
محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین ماہ کی سزا کے بعد پچھلے ماہ رہا ہوئے تھے اور توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی انکا پانچ سال کی پابندی کم کرکے انہیں دو ہزار تیرہ تک دوبارہ کھیلنے کا موقع دیدے گی۔