محمد یوسف

Mohammad Yousuf

Mohammad Yousuf

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز
محمد یوسف کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا کیونکہ وہ عیسائی تھے مگر پھر دین اسلام کی روشنی ان کے دل میں گھر کرگئی اور وہ 2005 میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

وہ 1998 میں پاکستان ٹیم کے ممبر بنے اور 2006 میں اپنے فن کی عروج پر دکھائی دئیے۔ جب انھوں نے سر ویوین رچرڈ کا ٹیسٹ کرکٹ کے ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ دوڑ بنانے کا ریکارڈ1788 دوڑ بناکراپنے نام کیا بلکہ ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ 9 سنچریاں کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

کیریر
انہوں نے اپنا ٹیسٹ میچ 26 فروری 1998 کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں کھیلا اور پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 28 مارچ 1998 کو زمبابوے کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے اب تک 269 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 43.18 کی اوسط سے 9000 سے زائد دوڑیں بنائی ہیں۔ جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 55.49 کی اوسط سے 6770 دوڑیں بنائی ہیں۔

کیرئر میں نمایاں کارنامے
محمد یوسف اس وقت جس مقام پر کھڑے ہیں وہاں تک صرف گنتی کے چند ہی کرکٹر پہنچ سکے ہیں اور ابھی ان میں بہت کرکٹ باقی بھی ہے اس لئے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کا یہ نامور سپوت کرکٹ میں بہت زیادہ آگے جائے گا۔ ان کے چند کارنامے درج ذیل ہیں۔

محمد یوسف6770 ٹیسٹ دوڑ کے ساتھ اس وقت دنیا کے39ویں اور پاکستان کے صرف تیسرے کھلاڑی ہیں ان کی 23 سینچریاں دنیا میں 15ویں اور پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
محمد یوسف کا موجودہ ٹیسٹ دوڑ اوسط 55.49پاکستان کے کسی بھی بلے باز کا سب سے زیادہ ہ اوسط ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 2006 کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جب محمد یوسف کا بلا دوڑ اگلنے لگا تو 665 دوڑ بن گئے۔ اور انہیں دنیا میں سر ڈان بریڈ مین 825 اور کلائڈ والکاٹ 806 دوڑ کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان کردیا۔ واضح رہے کہ باقی دونوں بلے بازوں نے پانچ ٹیسٹ کھیل کر یہ دوڑ بنائے تھے۔
5 ٹیسٹ میچوں میں6 سینچریاں بناکر انھوں نے بریڈ مین کی6 میچوں میں 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔

2006 کے ٹیسٹ کلینڈر سال میں 1788 دوڑ بنا کر رچرڈ کے1710دوڑ کا ریکارڈ توڑا۔
اسی کلینڈر سال میں9 سنچریاں بناکر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اگرچہ محمد یوسف ٹیسٹ میچوں اب تک 4 ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں مگر وہ دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جو تین مرتبہ 190تک پہنچ کر آئوٹ ہوئے۔