محکمہ آبپاشی نے اولمپیا آئل ملز اور عمر فارم کے مالکان اور ایڈمن مینیجرز کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش

لاہور : اپر گوگیرہ کینال ڈویژن کے راجباہ شرقپور میں کیمیکل زدہ اور غیر معیاری پانی پھینکنے پر محکمہ آبپاشی نے اولمپیا آئل ملز اور عمر فارم کے مالکان اور ایڈمن مینیجرز کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے۔

پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے مانیٹرنگ آفیسر محمد اکرم خان کی طرف سے تھانہ بھکھی میں بھجوائی جانیوالی تحریر کے مطابق اولمپیاء آئل ملز اور عمر فار م کی انتظامیہ نے راجباہ شرقپور کی پٹری توڑ کر غیر قانونی طور پر پٹری کے نیچے پائپ نصب کرکے راجباہ میں گندے پانی کا نکاس شروع کردیا جو جانوروں،فصلوں اور انسانی جانوں کے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔محکمہ نے گزشتہ کئی روز سے ایف آئی آر کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ تھانہ بھکھی تا حال ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر سکا۔