محکمہ اوقاف درباروں اور مساجد کی تعمیر کیساتھ مساکین کی بھی مالی معاونت کرنا ہے۔ نذیر الحسن
Posted on September 7, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اوقاف درباروں اور مساجد کی تعمیر کیساتھ مساکین کی بھی مالی معاونت کرنا ہے دربار بابا شادی شہید پر زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے دربار کی تزین و آرائش کیساتھ لنگر کا بھی اہتمام کیا جائیگا دربار کمیٹی اور زائرین کو درپیش مشکلات کو کم کرینگے دربار کیا اندر ہونے والی خرابیوں کی میڈیا نشاندہی کرے ہم اس کا ازالہ کرینگے ان خیالات کااظہار سیکرٹری اوقاف نذیر الحسن گیلانی نے اپنے دورہ بابا شادی شہید کے موقع پر زائرین ،عوام علاقہ ،دربار کمیٹی اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاا س سے قبل سیکرٹری اوقاف نے دربار کا مکمل وزٹ کیا تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا زائرین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل اور سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی دربار بابا شادی شہید کی کمیٹی اور ٹھیکیداروں سے بھی ملاقات کی انکے مسائل بھی سنے سیکرٹری اوقاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اوقاف دربار بابا شادی شہید پر آزادکشمیر کی دیگر درباروں کیطرح ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔
زائرین کو ہر ممکن سہولت دیں گے محکمہ اوقاف کو آمدن کا ذریعہ بنانے کیلئے اس کو عوام کی سہولت کا ذریعہ بنائیں گے دربار بابا شادی شہید پر زائرین کیلئے لنگر کا انتظام کیا جائیگا صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائیگادربار کی تزین و آرائش کاکام ایک ماہ کے اند ر مکمل کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف درباروں اور مساجد کی تعمیر کیساتھ ساتھ مساکین کی مالی معاونت بھی کر رہا ہے محکمہ اوقاف نے معذور بچوں کیلئے 36 لاکھ روپے تقسیم کیے ہیں درباروں پر کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی ٹھیکیدار حضرات بھی اپنے اپنے معاہدے کیمطابق کام کریں انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف نے آزادکشمیر کی 57درباروں کی تعمیرات کاکام شروع کیا ہوا ہے کچھ کاکام مکمل ابھی باقی ہے درباروں کی تعمیر مختلف فیز میں ہورہی ہے انشاء اللہ دربار بابا شادی شہید کاکام بھی مختلف فیز ز میں جلد کام مکمل کر لیا جائیگا انہوں نے کہاکہ دربار کمیٹی ،زائرین اور میڈیا دربار کے مسائل ،مشکلات اور خرابیوں کی نشاندہی کریں ہم ا ن کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔