محکمہ برقیات کے آفیسران کی گرفتاری کیخلاف محکمہ برقیات کے ملازمین نے دوسرے روزز بھی تالہ بند ہڑتال جاری رکھی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) احتساب بیورو کیطرف سے محکمہ برقیات کے آفیسران کی گرفتاری کیخلاف محکمہ برقیات کے ملازمین نے دوسرے روزز بھی تالہ بند ہڑتال جاری رکھی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ محکمہ برقیات کیطرف سے جاری ریکوری مہم بھی شدید متاثر آفیسران کی باعزت رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کیمطابق احتساب بیورو آزادکشمیر نے چوری شدہ بجلی کی ریکوری نہ ہونے پر محکمہ برقیات کے 2آفیسران کو گرفتارکیا تھا جس کیخلاف محکمہ برقیات بھمبر کے ملازمین نے گزشتہ روز سے تالہ بند ہڑتال کررکھی ہے جو آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔

محکمہ برقیات بھمبر کے تمام دفاتر کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا تھا جبکہ ملازمین نے گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ احتساب بیورو کیطرف سے گرفتاری محکمہ برقیات کے آفیسران کو بد نام اور بے عزت کرنا ہے محکمہ برقیات کے ان آفیسران نے جولائی 2008میں پاکستان واپڈا کیطرف سے ملا ہوا فنڈ ز سے چوری کی جانے والی بجلی کو پکڑا تھا اور پاکستان واپڈا کو 23لاکھ یونٹ کا بل 54لاکھ روپے جاری کیا تھا جس کی ریکوری کیلئے حکومت آذادکشمیر کے ذمہ دارن نے بات کرنی ہے محکمہ برقیات کے چھوٹے آفیسران واپڈا سے ریکوری نہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سازش اور پلاننگ کے تحت محکمہ برقیات کے ملازمین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے آفیسران کی گرفتاری کی وجہ سے دسمبر میں جاری ریکوری مہم بھی شدید متاثر ہو ئی ہے اس ریکوری مہم کے نقصان کے ذمہ دار بھی احتساب بیورو ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات آزادحکومت کو سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرکے دیتا ہے ہڑتال کی وجہ سے ریوینیو کی شدید متاثر ہوگی انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے آفیسران کی باعزت رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔