محکمہ شاہرات بھمبر میں مختلف کاموں میں ٹینڈر انتہائی پرامن ماحول میں بکس ہو گئے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ شاہرات بھمبر میں مختلف کاموں میں ٹینڈر انتہائی پرامن ماحول میں بکس ہو گئے کسی کام پر پول نہ ہو سکا کمپٹیشن کے بعد سب سے کم ریٹ دینے والوں کو کام الاٹ ہو گئے تفصیلات کیمطابق محکمہ شاہرات بھمبر میں گذشتہ روز4 مختلف کاموں کے ٹینڈر پرامن ماحول میں بکس ہو گئے کسی کام پر بھی ٹھیکیداروں کا اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے پول نہ ہو سکا یوں تمام کاموں کا ٹھیکیداروں کے درمیان کمپیٹیشن ہو ا سب سے کم ریٹ دینے والوں کے نام ٹھیکے جاری ہو گئے۔

جبکہ ایک روز قبل ٹینڈر فارم جاری کرتے ہوئے ایکسین شاہرات بھمبرنے پیپلزپارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس آف کوہل کوکال ڈپازٹ ہونے کے باوجود ٹینڈرفارم جاری نہ کیا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور کہاکہ ایکسین شاہرات ذاتی عناد اور بغض کی بنیاد پر مجھے ٹینڈر فارم جاری نہیں کیا اس حوالے سے ایکسین شاہرات نے کہاکہ ٹھیکیدار نے بھمبر شہر کا کام ادھورہ چھوڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹینڈر فارم جاری نہیں کیا ۔