راولپنڈی(جیوڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں دومختلف کارروائیوں میں چار مبینہ دہشتگرد گرفتار، پہلی کارروائی اسلام آباد میں حساس ادارے نے کی اور دو مبینہ دہشتگردوں زریاب اور آصف عرف فوجی کو گرفتار کرلیا ، گرفتار دہشتگرد اہم شخصیات کو اغوا کرنے کے لیے ریکی کررہے تھے جبکہ ملزمان پہلے بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
ادھر راولپنڈی میں حساس ادارے نے چاندی چوک کے قریب کاروائی کرتے کالعدم تنظیم کے دو رکن زاہد اور شاہد کو گرفتار کر لیا۔چاروں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔