مدراس ہائیکورٹ نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزا معطل کردی

rajiv gandhi

rajiv gandhi

مدراس ہائیکورٹ نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی پھانسی کی پر عملدرآمد آٹھ ہفتے کیلئے ملتوی کردیا ہے اور اس دوران حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔
سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں سزا یافتہ تین مجرموں کی پھانسی کی سزا مدراس ہائی کورٹ نے آٹھ ہفتے کے لئے معطل کردی ہے ان تینوں افراد کو نو ستمبر کو پھانسی دی جانی تھی ۔
دوسری جانب تامل ناڈو اسمبلی نے بھارتی صدر سے ان تینوں افراد کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی ہے اور ایک متفقہ قرار داد بھی پاس کی ہے ۔ تینوں افراد کے وکیل رام جیٹھ ملانی کا کہنا ہے کہ پچھلے گیارہ سال سے یہ قید کاٹ رہے ہیں لہزا ان کو اب پھانسی دینا نا انصافی ہوگی ۔ اس سے قبل گیارہ اگست کو بھارتی صدر سزا معاف کرنے کی اپیل مسترد کرچکی ہیں ۔