پاکستان : (جیو ڈیسک) قومی ایئرلائن نے ملک بھر سے مدینہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 1900 روپے کا اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ایئرپورٹ بلڈنگ چارجز (آئی او ٹیکس)کی مد میں اسی سعودی ریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی ہدایت پر مدینہ جانے والی پروازوں پر اسی ریال سرچارج وصول کیا جارہا ہے ۔ مدینہ آنے والی تمام آنے والی ایئرلائنوں پر ٹیکس نافذ کیا گیا ہے ۔