مراکش: (جیو ڈیسک)مراکش میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ مراکش کے جنوب مغربی شہر اگادر میں جنگی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں دو امریکی مرینز ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے۔
واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ مراکش میں امریکی اور مراکشی فوج کی دس روزہ جنگی مشقیں جاری ہیں جو سترہ اپریل تک جاری رہیں گی۔ جبگی مشقوں میں ایک ہزار امریکی میرینز، دو سو فوجی اور مراکش کے نو سو فوجی شامل ہیں۔