اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضی بھٹو کا قتل پیپلزپارٹی کے خلاف سازش تھی۔ میر مرتضی بھٹو کی 16 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میر مرتضی بھٹو نے اپنی زندگی آمریت کے خلاف جدو جہد میں گزاری۔
آمریت کے خلاف ان کی جنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ میر مرتضی بھٹو نے صعوبتوں کے باوجود آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ صدر زرداری نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔