مرزا جاوید اقبال کی MQMمیں شمولیت خوش آئند ہے ، چوہدری فضل الرحمن

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرزا جاوید اقبال کی MQMمیں شمولیت خوش آئند ہے انکی شمولیت سے MQMآزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہو گی اور تحریکی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انشاء اللہ بہت جلد MQMآزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ان خیالات کااظہار MQMکے ممبر زونل کمیٹی چوہدری فضل الرحمن چوہدری آف دھبکی ،انچارج ضلع بھمبر مرزا تنویر احمد ،فیصل مقصود ،مرزا مسعود انور اور مرزا محمد نذیر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی سیاسی فضاء بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے او رآزاد کشمیر کے اندر قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا پیغام تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے اور عوام MQMمیں شمولیت اختیار کررہی ہے انہوں نے کہاکہ مرزا جاوید اقبال کی MQMمیں شمولیت خوش آئندہے انکی شمولیت سے ہماری تحریک کو تقویت ملی ہے اور MQMکے کارکنان کے حوصلے بڑھے ہیں انشاء اللہ بہت جلد مرزا جاوید اقبا ل کیطرح کی قد آور شخصیات MQMمیں شمولیت اختیار کرینگی اور MQMآزادکشمیر کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی ۔