صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہیکہ پیپلز پارٹی ہلہ گلہ پارٹی ہے مرکز میں ہونے والی لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کیلیے پنجاب کی اپوزیشن کو شور شرابہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سوائے ہنگامے کے کچھ نہیں کیا عوامی مفاد کے کسی بھی معاملے پر آج تک اپوزیشن نے کوئی حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں ہونے والی لوٹ مار اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی عدم تعمیل کو چھپانے کے لیے اپوزیشن دنگا فساد کرتی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے بعد ان کے مطالبات پہلے بھی مانے گئے اب وہ پی آئی سی اسکینڈل کے ڈاکٹرز کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ ممکن نہیں، احتجاج کرکے وہ اپنے مقدس پیشے کو پامال کر رہے ہیں۔