ملکہ کوہسار مری میں سال نو کی پہلی برفباری ہوئی۔ پہاڑوں نے سفید چادرر اوڑھ لی۔ سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گر گیا۔ مری اور نواحی پہاڑوں پرکئی انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا۔ برفباری کا انتظار کرنے والے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم سرد ہو گیا۔