مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بدستور نیچے

Murree

Murree

مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملکہ کوہسار پہنچی ہوئی ہے۔ مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بدستور نیچے ہے۔
گزشتہ روز سے برفباری کاسلسلہ بند ہونے کے بعد کچھ سڑکوں کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا جس کے بعد سیاحوں کی آمدورفت بحال ہوسکی۔ دیہی علاقے کے عوام کو شہر کی جانب آنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ابھی بھی مری ایبٹ آباد روڈ اور ایکسپریس وے کو مری سے ملانے والی سڑک پانچ روز سے بند ہے۔ پھسلن کے باعث کچھ حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ علاقے میں دو روز بعد بجلی بحال کردی گئی ہے۔