مری : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار نہیں کرنے دینگے۔ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ مری میں پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور رہنماوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے۔ نوازشریف نے کہا کہ ذاتی یاجماعتی نہیں پاکستانی سیاست ہمارا منشور ہے۔ پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کا قانون کی حکمرانی سے اظہار یکجہتی نیک شگون ہے۔