منی (جیوڈیسک)مزدلفہ میں قیام کے بعد حجاج اکرام منی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں۔
آج کے دن احرام کی پابندیوں سے فارغ ہونے والے حاجی طواف زیارت اور سعی کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوں گے جو کہ حج کا ایک اور اہم رکن ہے اور واپس منی آجائیں گے۔بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج اکرام قربانی کریں گے اور سر کے بال مونڈھوا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔