مزدور راہنما پیرزاد امتیاز سید پانچ روزہ دورے پر سائپرس پہنچ گئے

گجرات: مزدور راہنما پیرزاد امتیاز سید پانچ روزہ دورے پر سائپرس پہنچ گئے ، وہ اپنے دورہ کے دوران انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں شرکت کرینگے اور پاکستان کی نمائندگی کرینگے ، ان کو اس دورہ کی دعوت سائپرس کی مزدور تنظیم  پی ای او  نے دی ہے ، لیبر کانفرنس میں اسی سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے ، اور آئی ایل او سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندے  بھی  شرکت کرینگے ۔