منصور اعجاز اہلیہ کے ہمراہ پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئے ہیں وہ آج مستقل تیسرے روز ویڈیو لنک کے ذریعے میمو کمیشن میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ کہتے ہیں آج کچھ مزید شواہد پیش کر کے بیان مکمل کر لیں گے۔
منصور اعجاز آج میمو تحقیقاتی کمیشن میں اکتوبر اور نومبر میں رونما ہونے والے واقعات کا بیان قلمبند کرائیں گے، اس بیان میں ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کا احوال بھی شامل ہوگا۔ منصور اعجاز کا بیان آج مکمل ہو گیا تو بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست کی سماعت کی جائے گی جس میں استدعا کی گئی ہے کے ڈی جی آئی ایس آئی کو کمیشن میں طلب کیا جائے۔
منصور اعجاز جرح کیلئے اگلی جمعرات اور جمعہ کو دستیاب ہونگے۔حسین حکانی کے وکیل زاہد بخاری جرح کے لئے آئندہ ہفتے لندن جائیں گے۔ گزشتہ روز منصور اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ حسین حقانی نے صرف نکات بتائے، میمو انہوں نے خود لکھا۔