اسلام آباد: (جیو ڈیسک) لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ کیا گیا تو اسے کشمیری قیادت قبول نہیں کرے گی۔ مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک بھارت تعلقات بے معنی ہیں۔
بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ الزام تراشی اور پروپیگنڈہ امریکہ کی پرانی عادت ہے جماعت الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری اور انعامی رقم کے اعلان کو امریکی بیلک میلنگ کہوں گا۔ حسین حقانی سے ملا ہوں نہ کوئی تعلق ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق ثبوت برطانوی حکومت کے حوالے کرنے کا ذوالفقار مرزا نے کہاتھا۔ ثبوت فراہم کیئے یا نہیں ذوالفقار مرزا بہتر جانتے ہیں۔