لندن(جیوڈیسک) آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسی حقیقت ہے جس سے زیادہ دیر تک نظریں نہیں چرائی جاسکتی ۔۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر آصف زرداری نے کشمیریوں کے موقف کی بھر پور ترجمانی کی۔سردار یعقوب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دنیا کو باور کرایا کہ کشمیری پر امن جدوجہد کے حامی ہیں۔پاکستان مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل چاہتا ہے۔
صدر آزاد جموں کشمیر نے ہر مشکل وقت میں مادر وطن کی مدد کرنے پر اوور سیز کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔