مسافر گاڑیوں میں ویڈیو چلانے پر سختی سے پابندی لگائی جائے۔ علامہ عبدالرشید

Layyah

Layyah

لیہ : پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ عبدالرشید رضوی، سٹی صدر لیہ مولانا مشتاق احمد نقشبندی، رانا شکیل احمد قادری، محمد رمضان رضوی، ملک آصف جکھڑ، رانا خرم، احسن علی نور اور دیگر کارکنان پاکستان سنی تحریک و دیگر شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں ویڈیو چلانے پر سختی سے پابندی لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹ بسوں میں ویڈیوپر اخلاق سوزانڈین فلمیں اور گانے دکھا کر نوجوان نسل کے اخلاق کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

ان بسوں میں خواتین بھی سفر کرتی ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر ٹرانسپورٹ بسوں سے ٹی وی فوری طور پر اتاری جائیں۔