مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، وزیراعظم گیلانی

gilani

gilani

لندن: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم ، پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ لندن میں برطانوی وزیردفاع فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ہم افغان عوام اور قیادت پر مشتمل سیاسی مفاہمتی عمل چاہتے ہیں۔

ملاقات میں پاک برطانیہ دفاع کے شعبے میں دو طر فہ تعاون کو فروغ دینے، خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔