مسلح افواج ملکی سلامتی یقینی بنائیں، بھارتی وزیر دفاع

ak antony

ak antony

بھارت : (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتونی نے مسلح افواج کے سربراہوں کو ملکی دفاع کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا افغانستان میں ہونے والے حملے تشویش کا باعث ہیں۔ انھوں نے مسلح افواج کے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ ملکی سلامتی کو یقنی بنایا جائے اور فوج کو مزید الرٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔