جرمن عدالت (جیوڈیسک) جرمن عدالت نے اس سال مارچ میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی سے متعلق منظور کردہ ایک مسودہ قانون کو مسترد کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کو خلاف قانون اقدام قرار دیا ہے۔
دارالحکومت برلن میں قائم ایک عدالت نے ہفتے کے روز ترکی کی ایک خاتون ڈینٹل خاتون ڈینٹل ڈاکٹر کی جانب سے دائر مقدمہ کی آخری سماعت کی۔ ترک خاتون نے جرمنی کی عدالت میں دعوی دائر کر رکھا تھا کہ ایک ڈینٹل اسپتال نے اسے محض حجاب لینے کی پاداش میں ملازمت دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے ملازمت کے حصول کے لیے ترکِ حجاب کی شرط تسلیم کرنا ہوگی۔