کراچی مسلم امہ غزہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت کاروائی کرے۔اسرائیل کا وجود انسانیت کے لئے زہر قاتل اور دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے،نابودی نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماں اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی،جمعیت علما پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ عقیل انجم قادری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناامین شہیدی،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈدوکیٹ ، فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی،جمعیت علما پاکستان کے صوبائی رہنماں فیض رسول ،شیخ عمران الحق،مرکزی جماعت اہل سنت کے رہنما مولانا غلام یاسین گولڑوی ،صاحبزادہ عبد الجبار چشتی اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سمیت سول سوسائٹی اور وکلا رہنماں ناصر رضوان ایڈووکیٹ،آصف بیگ ایڈووکیٹ اوردیگرنے کراچی پریس کلب کے سامنے غزہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں معصوم انسانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور سروں پر سرخ پٹیاں باند ھ رکھی تھیں،جن پر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکائے احتجاج نے عالمی برادری ،مسلم امہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ میدان عمل میں آئیں اور فلسطین اور غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ مقررین نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ مسلم امہ انسانیت کے دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔انہوں نے حماس،فلسطینی عوام او ر ان تمام مجاہدین کو جو غاصب صیہونی دہشت گرد اسرائیل کے حملوں کے سامنے سینہ سپر ہیں حماس کے کمانڈر احمد الجعبری اور تمام شہدا کی شہادت پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں اوردنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگیین ہیں جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ اگر اقوام متحدہ،یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی بند نہ کروائی توغزہ کے مظلوم عوام کے خو ن کی ذمہ داری امریکہ،یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر عائد ہو گی۔اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے امریکی وصیہونی پرچم نذر آتش کئے۔