مسلم لیگ نون کالا ڈب کے دفتر پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے۔طفیل

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون کالا ڈب کے دفتر پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے مخالفین مسلم ؛یگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نون وارد نمبر 1کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کے نشے میں دھت ہو کر آزاد خطہ کے پر امن ماحول کو خراب کر رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کالا ڈب کے دفتر پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ نون کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو گئے ہیں آزادکشمیر بھر کی طرح مسلم لیگ نون چڑھوئی میں بھی دن بدن مقبول ہو تی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان پر امن ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت پر امن حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں پیپلز پارٹی اپنے غنڈوں کو لگام دے اور ضلعی انتظامیہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔