لاہور(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور تخت لاہور اس سے پھسلتا جا رہا ہے۔ لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور کو طاقت کامنبع سمجھنے والی مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس خوف میں تحریک انصاف کا سیاسی انداز سے مقابلہ کرنے کی بجائے شوکت خانم جیسے ادارے کو بدنام کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں عوام کومہنگائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا اور مسلم لیگ ن بھی پیپلزپارٹی کی زیادتیوں میں برابر کی شریک ہے،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت ایکٹ کو کاالعدم قرار دے کر حکومت کے منہ پر ایک اور تمانچہ مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کو اپنی بڑھتی طاقت کا منبع سمجھنے والی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے شہر نکلتا جا رہا ہیمسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جسے شق ہو وہ دوست محمد کھوسہ کی پریس کانفرنس ذوالفقار کھوسہ کے بیانات اور کیپٹن صفدر رکی رکنیت کی معطلی کو دیکھ لے۔